ویکانندا فلائی اوور حادثہ کو 20دن ہونے کے بعد بھی یہاں خوف و ہراس کا ماحول ہے، گریش پارک یہ علاقہ جہاں یہ حادثہ رونما ہوا ہے وہ جوڑا سانکو اسمبلی حلقے میں واقع ہے، یہاں 21اپریل کو پولنگ ہونی ہے ۔
اس
حادثے نے اسمبلی حلقے کے سیاسی منظر نامہ کو بدل کر رکھ دیا ہے ، فلائی اوور حادثہ اس وقت سب سے بڑا سیاسی ایشو ہے ۔
اس حادثے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کو حکمراں جماعت کو گھیرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کردیا ہے ۔